پاکستان میں شدید برفباری،14 افراد ہلاک

کوئٹہ میں شدید برفباری نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں 3 سے 4 فٹ برف ریکارڈ کی گئی جو معمول کے مطابق ہونے والی ایک سے ڈیڑھ فٹ برفباری سے دُگنی ہے

1339812
پاکستان میں شدید برفباری،14 افراد ہلاک

بلوچستان میں جاری شدید برف باری اور بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں 14 افرد ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ صوبے کا دنیا کے دیگر حصوں سے فضائی اور زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

خبر کےمطابق، ملک کے زیادہ تر حصوں کو مغرب سے آنے والی تیز ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں آج اور کل  تک موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے افسر  عظمت حیات خان کے مطابق کوئٹہ میں شدید برفباری نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ میں 3 سے 4 فٹ برف ریکارڈ کی گئی جو معمول کے مطابق ہونے والی ایک سے ڈیڑھ فٹ برفباری سے دُگنی ہے۔



متعللقہ خبریں