وزیراعظم عمران خان سے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فوج کی جاری کوششوں کو سراہا

1307437
وزیراعظم عمران خان سے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر، مغربی سرحد اور داخلی سلامتی سمیت ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فوج کی جاری کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کی جاری کوششوں میں سہولت پیدا کرنے کےلئے بھی داخلی سلامتی کی پائیداری کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے



متعللقہ خبریں