یہ ترک عوام کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے: کامل کولاباش

ترکی کی حکومت اور عوام ،شعبہ صحت میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے: کامل کولاباش

1305637
یہ ترک عوام کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے: کامل کولاباش

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی ڈائریکٹریٹ TIKA کی طرف سے پاکستان کے سب سے بڑے ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل الٹرا ساونڈ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

کراچی کے جناح طب سینٹر  میں لگائے گئے اور کلر ڈوپلر الٹراسونوگرافی ٹیکنالوجی کی حامل 5 الٹرا ساونڈ مشینیں لگائی گئی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں ترکی کے وزیرثقافت و سیاحت  کے مشیر کامل کولاباش اور کراچی میں  TIKA کے  کوآرڈینیٹر ابراہیم کاترجی نے شرکت کی۔

کامل کولاباش  نے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ یہ سروس ترک عوام کی طرف سے پاکستان کے لئے ایک تحفہ ہے۔ ترکی کی حکومت اور عوام ،شعبہ صحت میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

کراچی میں  TIKA کے  کوآرڈینیٹر ابراہیم کاترجی نے بھی اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یہ الٹرا ساونڈ سروس بلا معاوضہ خدمات فراہم کرے گی کیونکہ ان خدمات کا مقصد صرف ہسپتال کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مصارف کے بوجھ سے بھی نجات دلانا ہے۔

جناح طب مرکز کے شعبہ ریڈیالوجی  کے سربراہ طارق محمود نے  اپنے خطاب میں TIKA کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اس سروس سے ہسپتال کی موجودہ الڑاساونڈ صلاحیت بڑھ کر 750 تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی ڈائریکٹریٹ TIKA نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک سولر انرجی سسٹم بھی قائم کیا ہے جو 9 اسکولوں کو بجلی فراہم کرے گا۔



متعللقہ خبریں