پاکستان: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

پاکستان کے شمال میں کل 5.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

1276261
پاکستان: زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

پاکستان کے شمال میں کل 5.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد جبکہ زخمیوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں بیٹھ گئیں اور سڑکوں میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے۔

امریکی زولوجک ریسرچ سینٹر کی طرف سے کل جاری کئے گئے بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز میر پور سے ایک کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا  جبکہ شدت  5.8 اور زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ  بھارت کے بعض حصوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں