پاکستان: آج بانی پاکستان کی 71 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان کے یوم وفات پر مسلح افواج نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

1267326
پاکستان: آج بانی پاکستان کی 71 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 71 واں یومِ وفات ملّی اخوت و اتحاد اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

بانی پاکستان کے یوم وفات پر مسلح افواج نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

وزیر اعلٰی اور گورنر سندھ  سمیت صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔

واضح رہے کہ قیام پاکستان سے صرف ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کی وفات ایک نو مولود مملکت کے لئے شدید  دہچکہ تھی۔

یہ ایک ایسا وقت تھا کہ جب قوم کو درپیش سنگین مسائل  کے حل اور اندرونی و بیرونی سازشوں  سے نمٹنے کے لئے قائد اعظم کی رہنمائی کی اشد ضرورت تھی۔



متعللقہ خبریں