ہندو بالادست گروپ آر ایس ایس خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے: عمران خان

ہوسٹن میں نارتھ امریکہ اسلامک سوسائٹی سے ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورا بھارت انتہا پسند نظریے کے کنٹرول میں ہے جو کہ بھارتی معاشرے کے لئے خطرہ ہے، تمام اقلیتوں کو منصوبہ بندی کے تحت ہدف بنایا جا رہا ہے

1261931
ہندو بالادست گروپ آر ایس ایس خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ اس حقیقت کا ادراک کرے کہ ہندو بالادست گروپ آر ایس ایس خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے جس نے جوہری اسلحے کے حامل ملک بھارت کی کمان سنبھال رکھی ہے،بھارت کی جناب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیرقانونی کارروائی سے اس تنازع نے دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔

ہوسٹن میں نارتھ امریکہ اسلامک سوسائٹی سے ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پورا بھارت انتہا پسند نظریے کے کنٹرول میں ہے جو کہ بھارتی معاشرے کے لئے خطرہ ہے، تمام اقلیتوں کو منصوبہ بندی کے تحت ہدف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے آسام میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیا جس میں 19لاکھ مسلمانوں سمیت اقلیتی افراد کو شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ کشمیری مسلمانوں کے بعد عیسائیوں کو طاقت کے بل بوتے پر ہندو ازم میں تبدیل کیا گیا ہے۔ چرچوں پر حملے کیے گئے ہیں اور جلد سکھ برادری کو بھی اسی عمل کا سامنا ہو گا۔

 وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جناب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیرقانونی کارروائی سے اس تنازع نے دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، اس کے ساتھ ساتھ وہ نیویارک میں آئندہ ہفتے ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے

 



متعللقہ خبریں