مسئلہ کشمیر کا تنازعہ اب عالمی عدالت میں پیش ہوگا: حکومت پاکستان

حکومتِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ دیرینہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کو ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے

1255652
مسئلہ کشمیر کا تنازعہ اب عالمی عدالت میں پیش ہوگا: حکومت پاکستان

حکومتِ پاکستان نے بھارت کے ساتھ دیرینہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کو ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ  روز اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کا  مسئلہ  عالمی عدالتِ انصاف میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ تمام قانونی پہلووں پر غور کے بعد کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں متنازعہ ریاست کشمیر کا مقدمہ  پیش کرتے وقت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نسل کشی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں