برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان وقت پر ہی ہوگا

کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت میں پائی جانیوالی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے برطانیہ کے حکام سے رابطہ کیا تھا۔ ہم نے انہیں بتایا تھا کہ پاکستان برطانوی شاہی جوڑے کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی

1254750
برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان وقت پر ہی ہوگا

پاکستان اور بھارت کی صورتحال کے پیش نظر برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا تھا لیکن اب پاکستان نے برطانیہ سے کہا ہے کہ ہمارا ملک برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے دورہ کے حوالے سے محفوظ ملک ہے۔

کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت میں پائی جانیوالی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے برطانیہ کے حکام سے رابطہ کیا تھا۔ ہم نے انہیں بتایا تھا کہ پاکستان برطانوی شاہی جوڑے کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ایک اور سرکاری افسر نے بتایا کہ حکومت نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ منسوخ ہونے پر پاکستان کو مایوسی ہوگی۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

 



متعللقہ خبریں