مودی کو 370 کا کارڈ کھیلنا بہت مہنگا پڑے گا: عمران خان

مودی کو 370 کا کارڈ کھیلنا بہت مہنگا پڑے گا کیونکہ اس چیز نے پوری دنیا کی نگاہ کشمیر پر مرکوز کر دی ہے: وزیر اعظم عمران خان

1252523
مودی کو 370 کا کارڈ کھیلنا بہت مہنگا پڑے گا: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بن جاوں گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی  کے لئے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا۔

اطلاع کے مطابق وزیر اعظم کے مظفر آباد پہنچنے پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور اراکین کابینہ نے ان کا استقبال کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ۔ار ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر  سے متاثر ہے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کشمیری عوام کے لئے فکر مند ہے۔ مودی کو 370 کا کارڈ کھیلنا بہت مہنگا پڑے گا کیونکہ اس  چیز نے پوری دنیا کی نگاہ کشمیر پر مرکوز کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی اور بی جے پی نے سیاسی بلنڈر کر دیا ہے اب یہ ہم پر عائد ہوتا ہے کہ ہم اسے کیسے عالمی پلیٹ فورم پر لے کر جاتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پوری دنیا میں کشمیر کے لئے سفیر کا کام کروں گا۔



متعللقہ خبریں