پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود اور تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جہاں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی اور بھارت کے حوالے سے 5 اہم فیصلے کیے گئے

1249596
پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود اور تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جہاں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی اور بھارت کے حوالے سے 5 اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی اقدامات سے بگڑی صورت حال اور مقبوضہ جموں اور کشمیر کی اندرونی اور کنٹرول لائن (ایل او سی) پر صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔

اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا، پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی، ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں لے جایا جائے گا، 14 اگست کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا، جب کہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں