بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی ہے، عمران خان

عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد  سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے   مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  سے آگاہی کرائی

1248221
بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی ہے، عمران خان

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں امن و استحکام کی صورتحال بگڑے گی۔ 

عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد  سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے   مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  سے آگاہی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت  میں بھارت کا تبدیلی  اقدام  اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، یہ اقدام اسٹریٹجک صلاحیتوں کے مالک دو ہمسایہ ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب  کرے گا۔

دونوں وزرائے اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائڈلائن پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر  وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی  قریب سے نگرانی کررہا ہے،  اس حوالے سے  ملائشیا پاکستان سے رابطے میں رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا ہے اور اس بل پر بھارتی صدر نے دستخط بھی کردیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے اس خصوصی آرٹیکل ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی اکائی کہلائے گا، جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی مذکورہ فیصلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی قرار  دیتے ہوئے  اس کا جواب دینے میں ہچکچاہٹ  محسوس نہ کرنے کی اطلاع دی تھی۔



متعللقہ خبریں