عمران خان کےدورہ امریکہ کومتنازعہ بنایاجا رہاہے، وائٹ ہاوس نے عمران خان کےدورےکی تصدیق نہیں کی

ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں دی، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکےدورےکی تفصیلات حاصل کریں گے، عمران خان کے امریکاکے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے

1233131
عمران خان کےدورہ امریکہ کومتنازعہ بنایاجا رہاہے،  وائٹ ہاوس نے عمران خان کےدورےکی تصدیق نہیں کی

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کےدورہ امریکاکی کوئی اطلاعات نہیں، امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ امریکہ کے حوالے سے اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے تاحال اس (دورے) کی تصدیق نہیں کی ہےاور کہا ہے کہ  ہمیں عمران خان کےدورہ امریکاکی کوئی اطلاعات نہیں، سنا ضرور ہے، لیکن عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایاگیا۔

خیال رہے کہ پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق عمران خان 21 جولائی کو امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں جس کے دوران وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں دی، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکےدورےکی تفصیلات حاصل کریں گے، عمران خان کے امریکاکے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب ذرائع وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ عمران خان بیس جولائی کو امریکا پہنچیں گے، امریکی محکمہ خارجہ جلد ہی تحریری کنفرمیشن ملنے کے بعد اعلان کرے گا۔

عمران خان 21 جولائی کوپاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کادورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، عوام منفی باتوں پر دھیان نہ دیں۔

یاد رہے  وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی22جولائی کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوگی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔



متعللقہ خبریں