مریم نواز کی کوٹ لکپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے میاں نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ظالم حکمران کھانے میں کچھ بھی ملاسکتے ہیں

1232683
مریم نواز کی کوٹ لکپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’’جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کھانا لے جانے والا اسٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر انہوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی‘‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے میاں نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ظالم حکمران کھانے میں کچھ بھی ملاسکتے ہیں۔

پیر کی شام ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید میاں نواز شریف کیلئے کھانا لے جانے والا اسٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے، جب کہ میاں نواز شریف نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔

مریم نواز نے خبردار کیا کہ حکومت نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نا لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔ عدالت سے بھی مدد نہ ملی تو کوٹ لکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی اور بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ۔ یہ نواز شریف کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں