وفاقی کابینہ کامنی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہیے، وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ وزارت قانون کے سپرد کردیا

1228776
وفاقی کابینہ کامنی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قوانین میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شرکا کو تجویز دی کہ پروڈکشن آرڈر کے قانون میں ترمیم کی جائے اس پر کابینہ اجلاس میں اتفاق کرلیا گیاہے

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونے چاہئیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث قیدیوں کو جیل میں سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہیے، وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ وزارت قانون کے سپرد کردیا۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاہم حکومتی اراکین کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کے اجراء پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں