پاکستان میں دیرپا امن و استحکام کا قیام عنقریب ہے، آرمی چیف

جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار تنازعات کے حل میں پوشیدہ ہے

1223119
پاکستان میں دیرپا امن و استحکام کا قیام عنقریب  ہے، آرمی چیف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ پاکستان میں  دیرپا امن واستحکام  کا قیام عنقریب  ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

علاقائی سیکیورٹی پر پاکستان کے نقطہ نظر سے متعلق  ایک سیمینار سے خطاب  میں آرمی چیف نے کہا  کہ پاکستان امن و استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب  گامزن ہے، امن وامان کی  اس فضا کو  اب کوئی نہیں بگاڑ سکتا، جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار تنازعات کے حل میں پوشیدہ ہے۔

 انہوں نے بتایا   کہ بہتر سیکیورٹی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول رہی ہے جو علاقائی تعاون کے لیے نہایت ضروری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے  اس بات پر  بھی زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن اور استحکام کا قیام  خطے میں دیرینہ تنازعات اور مسائل کے حل پر منحصر ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں