پاکستان ،چین کا اسلحے کی رو ک تھام کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پراتفاق

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاکستان اورچین کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی پرپابندی اور ایٹمی عدم پھیلائو پرمشاورت کے چھٹے مرحلے کے دوران ہوا

1211824
پاکستان ،چین کا اسلحے کی رو ک تھام کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پراتفاق

پاکستان اورچین نے اتفاق کیاہے کہ ایٹمی عدم پھیلائو اورتخفیف اسلحہ کے مسائل مذاکرات اورسفارتکاری کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاکستان اورچین کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی پرپابندی اور ایٹمی عدم پھیلائو پرمشاورت کے چھٹے مرحلے کے دوران ہوا۔

فریقین نے ہتھیاروں پرپابندی اورا ن کے خاتمے سے متعلق کثیرجہتی اداروں کوموثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر زوردیا جس سے عالمی اورعلاقائی امن وسلامتی کے ہدف کے حصول میں بامقصد پیشرفت ہوسکے گی۔

پاکستان نے دورے پرآئے ہوئے چین کے وفدکواپنے ایٹمی اثاثوں کے کمان اورکنٹرول نظام سے آگاہ کیا جوایٹمی ہتھیاروں پرکنٹرول کے عالمی قوانین اورنظام کے عین مطابق ہے ۔

چین نے متعلقہ شعبوں میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔

چین کے وفدکوآگاہ کیاگیاکہ پاکستان جامع سول ایٹمی پروگرام ،تجربے، مہارت ا ورایٹمی صلاحیت کی فراہمی کے حامل ملک کی حیثیت سے نیوکلیئرسپلائرگروپ کی رکنیت کی مکمل اہلیت رکھتاہے۔

 



متعللقہ خبریں