ملکی اداروں کومنافع بخش بناکراوردنیامیں میڈان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ متعارف کراکردم لیں گے:مرادسعید

مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان پوسٹ نے اپریل تک600 کروڑ کا اضافہ کرلیا، تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا

1200724
ملکی اداروں کومنافع بخش بناکراوردنیامیں میڈان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ متعارف کراکردم لیں گے:مرادسعید

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید  نے کہا ہے کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنائیں گے، پاکستان پوسٹ جلدلاجسٹک سیکٹرمیں انقلاب برپا کرے گا، بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگیاں بھی مانگ لی ہیں، سامان زیادہ ہونے سے مزیدبوگیاں درکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا جلدپوری دنیامیں میڈ ان پاکستان پروڈکٹس پروجیکٹ کاآغازکیاجائے گا،  پاکستان پوسٹ کا گزشتہ سال اس وقت تک ریوینو 8 ارب روپے تھا، رواں سال پاک پوسٹ کا اپریل تک ریوینو 14 ارب روپے ہو گیا، اس طرح اس ادارے نے اپنے ریونیو میں 600 کروڑ کا اضافہ کر لیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان پوسٹ نے اپریل تک600 کروڑ کا اضافہ کرلیا، تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا پاکستان پوسٹل ای کامرس سے 614 برانڈ کو متعارف کرارہا ہے، میڈ اِن پاکستان برانڈ کو آئندہ 6 ماہ میں متعارف کرائیں گے، پاکستان پوسٹ میں سیاست کی وجہ سے 52 ارب روپے خسارے میں ہے، ہر سال 13 ارب روپے کا خسارہ ہورہا ہے، پوسٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں، لوٹی دولت واپس لائیں گے اور قوم پر لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنائیں گے، پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا، ای کامرس کے آغاز کے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچا دیے گئے ہیں، پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی، سامان زیادہ ہونےکی وجہ سے مزید بوگی درکار ہے تاکہ پارسل کی بروقت ترسیل ہوسکے۔

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ جیسا اہم ادارہ بہتری کی طرف گامزن دیکھ کر دلی مسرت ملتی ہے، یہ ادارہ جلد پوری دنیا میں میڈ اِن پاکستان پراجیکٹ کا بھی آغاز کرے گا، ادارے خسارے میں ہوں تو عوام کا صحت، تعلیم، پانی کا پیسہ خسارے پورا کرنے میں لگتا ہے، ان شاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو بہتر بنائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں