پاک فوج کے 14 جوانوں کو شہید کیے جانے پر پاکستان کا ایران سے احتجاج

18 اپریل کو ایف سی یونیفارم میں ملبوس 15 سے 20 دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں گوادر کے قریب مسافر بسوں میں فوجیوں کا تعین کرتے ہوئے انہیں گولیاں مار دیں

1187010
پاک فوج کے 14 جوانوں کو شہید کیے جانے پر پاکستان کا ایران سے احتجاج

پاکستان نے بلوچستان کے علاقے اوڑمارہ میں 14سیکیورٹی اہلکاروں کے دہشت گردوں کی جانب سے  قتل پر ایران سے سخت  احتجاج  کیا ہے۔

دفترِ خارجہ  نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو احتجاجی مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کو بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے تربیتی کیمپوں اور سرحد پار لاجسٹک مراکز  کے حوالے سے معلومات فراہم کرچکا ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل بھی ایران سے بار ہا  کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ  کیا تا ہم اس کے باوجود اس ملک نے   ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  کوئی کاروائی نہیں کی ۔

بتایا گیا ہے کہ  18 اپریل کو ایف سی یونیفارم میں ملبوس 15 سے 20 دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں گوادر کے قریب 3 تا  4 بسوں کو روکا، جو کہ اورماڑہ سے گوادر کوسٹل ہائی وے پر سفر کر رہی تھیں ۔ دہشت گردوں نے 14 افراد کو بسوں سے اتار کر  شہید کر دیا،   جن کا تعلق پاک فوج سے تھا۔

 



متعللقہ خبریں