جان بولٹن کاشاہ محمود قریشی سےٹیلیفونک رابطہ،دہشت گردی کےخلاف اقدامات کی تعریف اورپھرڈومور کا مطالبہ

سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا

1161653
جان بولٹن کاشاہ محمود قریشی سےٹیلیفونک رابطہ،دہشت گردی کےخلاف اقدامات کی تعریف اورپھرڈومور کا مطالبہ

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ جیش محمد سمیت پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کیخلاف موثر کاروائی کی جائے۔ جان بولٹن نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔

جان بولٹن کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جب کہ بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

 امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔ جان بولٹن نے کہا وہ اور وزیر خارجہ پومپیو شمالی کوریا کی قیادت کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں مصروفیات کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب دونوں ممالک کی قیادت سے رابطے میں رہے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

شاہ محمود نے جان بولٹن کو بھارت میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے بھی آگاہ کیا۔ جان بولٹن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا امریکا خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان حکومت کے اقدامات کو سراہتا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کو جیش محمد سمیت پاکستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کیخلاف موثر کاروائی کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں کہا پاکستانی وزیر خارجہ نے تمام دہشت گرد عناصر کیخلاف موثر کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک گفتگو میں جان بولٹن نے خطے میں امن و امان کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 26فروری کو دراندازی کر کے پاکستانی حدود اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان نے اپنی خود مختاری کے دفاع میں جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن وامان کا خواہاں ہے تاہم بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب حفاظت خود اختیاری کے تحت تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مناسب و موثر جواب دینے کے ساتھ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطے کے امن کےلئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی واپس کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے خطے اور افغان امن عمل میں پاکستان کے موثر کردار کی تعریف کی۔

 



متعللقہ خبریں