پاکستان: ممنوعہ جماعتوں کی مساجد اور مدرسے وقوف ڈائریکٹریٹ کی تحویل میں

قومی عملی پلان  کے دائرہ کار میں ممنوعہ تنظیموں  سے منسلک مساجد اور مدرسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے: شہریار آفریدی

1158140
پاکستان: ممنوعہ جماعتوں کی مساجد اور مدرسے وقوف ڈائریکٹریٹ کی تحویل میں

پاکستان میں ممنوعہ تنظیموں کی مساجد اور مدرسوں کو پاکستان وقوف ڈائریکٹریٹ کی نگرانی میں دے دیا  گیا ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گردی  کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار کردہ قومی عملی پلان  کے دائرہ کار میں ممنوعہ تنظیموں  سے منسلک مساجد اور مدرسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ان مساجد اور مدرسوں میں اماموں  اور اساتذہ کی تعیناتی وقوف ڈائریکٹریٹ کی طرف سے کی جائے گی۔

وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے موضوع سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ   بیان میں کہا ہے کہ قومی عملی پلان کے دائرہ کار میں  ممنوعہ تنظیموں  کے خلاف ہمارے آپریشن ہدف کے حصول تک جاری رہیں گے۔

آفریدی نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں تیزی لانے کے لئے بھی ہم کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کل بھی جیش محمد تنظیم کے خلاف آپریشن کر کے تنظیم کے لیڈر مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے سمیت 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں