پاک ۔ بھارت کشیدگی کی سطح کچھ کمی آنے کے باوجود برقرار ہے، سفیر پاکستان واشنگٹن

۔عمران خان جب برسراقتدار آئے تھے انہوں نے اس مسئلے کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیے جاسکنے پر زور دیا تھا

1157265
پاک ۔ بھارت کشیدگی کی سطح کچھ کمی آنے کے باوجود برقرار ہے، سفیر پاکستان واشنگٹن

پاکستان کے امریکہ میں سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین تناؤ میں جزوی طور پرکمی آئی ہے تاہم ان دونوں کے درمیان صورتحال کی سنگینی برقرار ہے۔

امریکہ میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران کہا کہ بلا ثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا، بھارت ثبوت دے توپاکستان اقدام اٹھائے گا جب کہ پاک بھارت کشیدگی طالبان مذاکرات پراثرانداز ہوسکتی ہے، پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکہ  کامیاب ہو۔

پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید خان نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے جب کہ وزیراعظم عمران خان کشیدگی کے باوجود بات چیت کا پیغام دے رہے ہیں، پائلٹ کی رہائی کے فوراً بعد لائن آف کنٹرول پر بھارت کی فائرنگ اور بے گناہ لوگوں کی اموات  اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ بھارت  امن کے اس پیغام سے ٹس سے  مس نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں  ممالک  کسی کھائی کے دہانے سے واپس لوٹے ہیں،کم از کم فی الحال صورتحال کچھ یوں ہے۔  لیکن اس کی سنگینی میں ابھی تک گراوٹ  نہیں آئی۔ ۔یہ صورتحال پہلی دفعہ منظر عام پر نہیں آئی جو کہ ہمیں کانٹوں پر کھڑی کر دیتی ہے۔عمران خان جب برسراقتدار آئے تھے انہوں نے اس مسئلے کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیے جاسکنے پر زور دیا تھا تاہم ہندوستان علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔  اس صورت میں پاکستان اپنا دفاع کاحق استعمال کرتا رہے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں