بھارتی وزیرخارجہ کےاو آئی سی اجلاس میں خطاب کی صورت میں پاکستان اجلاس کابائیکاٹ کرےگا:پاک وزیرخارجہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج بھارتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی دراندازی اور پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

1153333
بھارتی وزیرخارجہ کےاو آئی سی اجلاس میں خطاب کی صورت میں پاکستان اجلاس کابائیکاٹ کرےگا:پاک وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل او آئی سی کو بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے،جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگیں میں اس اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔

وزیرخاجہ کا کہنا ہے کہ آج بھارت نے جارحیت کر دی ، ایک قسم کا حملہ کر دیا ہے،ہمیں مناسب وقت پر مناسب جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ سیاسی ڈراما رچایا ہے اور خطے کے امن کو سیاست کی نذر کیا گیا ہے، او آئی سی کو بھارتی جارحیت کانوٹس لینا چاہیے اور توقع ہے کہ وہ مذمت کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج تمام غیر ملکی سفیروں کو مدعو کیا اور اپنے موقف سے آگاہ کیا،چین کے وزیر خارجہ کے جذبات سے آگاہ ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج بھارتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی دراندازی اور پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیم بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں 4 بم گرانے کی مذمت کرتی ہے۔

تنظیم کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے اور خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریزپر زور دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فریقین موجودہ صورت حال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقت کا استعمال کئے بغیر پرامن حل نکالنے کی کوشش کریں۔



متعللقہ خبریں