پاکستان جلد ہی خودکش حملےکی تحقیات میں مد دگار ہونے کی غرض سےایک وفد ایران روانہ کرے گا: قریشی

ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے

1147225
پاکستان جلد ہی خودکش حملےکی تحقیات میں مد دگار ہونے کی غرض سےایک وفد ایران روانہ کرے گا: قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران کے جنوب مشرق میں ہونے والے خودکش حملے سے متعلق تحقیقات میں مددگار ہونے کی  غرض سے   ایک وفد جلد ہی تہران روانہ کیا جائے گا۔

 ایران کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

 ایران کے علاقے سیستان -بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے 27 فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے خودکش حملے کی مذمت کرنے والے پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ قریشی نے کہا ہے کہ ایرانی حکام سے مذاکرات  اور تحقیقات میں  مددگار ہونے کی غرض  سے  پاکستان سے ماہرین کا وفد ایران روانہ  کیا جائے گا۔

قریشی نے کہا کہ خودکش حملے کی تحقیقات کرنے  اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایران کے ساتھ ہرممکنہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

 ایران کے جنوب مشرق میں سیستان- بلوچستان کے صوبے میں زاہد ان کے قریب جمعرات کے روز بموں سے  لدی ہوئی ایک گاڑی کے حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  27 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

 اس حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔



متعللقہ خبریں