بھارت کی الزام تراشیاں،پاکستان نے اپنا سفیر واپس بلالیا

بھارتی الزام تراشیوں کے جواز میں پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے اسلام آباد واپس طلب کرلیا ہے

1147351
بھارت کی الزام تراشیاں،پاکستان نے اپنا سفیر واپس بلالیا

پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کیلئے اسلام آباد واپس طلب کرلیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کمشنر سہیل محمود  آج صبح دہلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

 ہائی کمشنر کی طلبی کا مقصد مشاورت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے تواتر سے الزام تراشی اور پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلا لیا تھا، جبکہ اسلام آباد کے بھارتی سفارت خانے میں تعینات دفاعی اتاشی بریگیڈیئر سنجے وشواس راؤ کو بھی بھارت بلا لیا گیا ہے۔

 یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حملے کے فورا بعد ہی بغیر تفتیش اور تحقیقات کے بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا جس کی پاکستان نے بھی شدید مذمت کی تھی ، جبکہ گزشتہ  جمعہ کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکو طلب کرکے بھارت نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں