کراچی سے پنجگور جانے والی بس اور ٹینکر میں تصادم،26 افراد جل کر ہلاک

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے 26 افراد جھلس کر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے

1130345
کراچی سے پنجگور جانے والی بس اور ٹینکر میں تصادم،26 افراد جل کر ہلاک

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے 26 افراد جھلس کر جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ میں لگ بھگ 40 افراد سوار تھے جو کراچی سے پنجگور جارہی تھی جس دوران بیلہ کراس کے مقام پر اس کا  ٹینکر سے تصادم ہوا اور ٹرک میں ایرانی ڈیزل ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان علی نے حادثے میں 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

 شدید زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی۔

امدادی  اہلکار بس سے مزید افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ان کی طرف سے کوچ اور ٹینکر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں