بھارت کے کرتارپور راہداری تعمیر کرنے کے فیصلےپرحکومتِ پاکستان کا خیر مقدم

بھارت کی حکومت نے ریاست پنجاب کے ضلع گورداسپور میں واقع ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان کی حدود میں واقع گوردوارہ دربار صاحب تک سکھ یاتریوں کے لیے راہداری کی تعمیر کی پاکستانی تجویز منظور کرلی ہے

1093087
بھارت کے کرتارپور راہداری تعمیر کرنے کے فیصلےپرحکومتِ پاکستان کا خیر مقدم

بھارت نے پاکستان کی تجویز مان لی دونوں ملکوں کے درمیان کرتارپور بارڈر کھولنے سے اتفاق کرلیاگیا۔

کرتارپور راہدری کی تعمیر کی منظوری بھارت کی مرکزی کابینہ نے جمعرات کو ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں دی۔

بھارت کی حکومت نے ریاست پنجاب کے ضلع گورداسپور میں واقع ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان کی حدود میں واقع گوردوارہ دربار صاحب تک سکھ یاتریوں کے لیے راہداری کی تعمیر کی پاکستانی تجویز منظور کرلی ہے۔

کرتارپور راہدری کی تعمیر کی منظوری بھارت کی مرکزی کابینہ نے جمعرات کو ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں دی۔

کابینہ کا خصوصی اجلاس بابا گرو نانک کے 550 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوا۔

راہداری کے قیام کی تجویز پاکستان نے کئی ماہ قبل بھارت کے سامنے پیش کی تھی۔نئی دہلی میں کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرِ مالیات ارون جیٹلی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس راہداری کی تعمیر سے بھارت کے سکھ یاتریوں کو پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کرنے میں سہولت ہوگی۔

پاکستان کے علاقے کرتارپور میں واقع گوردوارہ دربار صاحب سکھوں کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے جہاں روایات کے مطابق بابا گرو نانک نے اپنا آخری وقت گزارا تھا۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد وزارت نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سکھوں کے جذبات کے احترام میں اپنے علاقے میں بھی ایسی ہی راہداری تعمیر کرے تاکہ سکھ یاتری پورے سال بغیر کسی پریشانی کے کرتارپور صاحب کا دورہ کر سکیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرتار پور بارڈر پربھارتی کابینہ نےپاکستانی تجویز کی توثیق کی، توقع ہے کہ دونوں جانب متوازن آوازوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، کرتار پوربارڈر کھولنا دونوں ملکوں کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات میں کرتارپوربارڈرکھولنے کی تجویز دی تھی،اس کا سب سے زیادہ فائدہ سکھ کمیونٹی کو ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں