بیورو کریسی حکومت کی راہ میں مشکلات کھڑی کر رہی ہے، عمران خان

اگر حکومت  آئندہ کے  دو ماہ  تک  قرضے  نہ لیتی تو ملک دیوالیہ نکل جاتا

1072401
بیورو کریسی  حکومت کی راہ میں مشکلات کھڑی کر رہی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ انتظامی سطح پر حکومت کے سامنے  مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ انتظامی سطح پر ہمارے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، بیورو کریسی میں پرانی حکومت کے لوگوں کا راج قائم ہے، سیاسی بیورو کریسی اور پولیس ہمارے  کاموں میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے قرضوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا  کہ گزشتہ  حکومتوں نے ملکی  قرضے کو 36 ٹریلین تک پہنچادیا ہے، اگر حکومت  آئندہ کے  دو ماہ  تک  قرضے  نہ لیتی تو ملک کا دیوالیہ نکل جاتا، آئی ایم ایف کا اصل مسئلہ ان کی شرائط ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کرپشن کے الزام میں ان میں سے کوئی نہیں بچے گا، اس لئے وہ شور مچا رہی ہے، پارلیمنٹ کے پہلے سیشن سے ہی انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا تھا، ہماری نیب پر براہ راست کوئی مداخلت نہیں، بجلی کے نرخوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

 



متعللقہ خبریں