پاکستان: ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے

ضمنی انتخابات کےتا حال موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج کے مطابق  حزب اقتدار پارٹی  تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلیوں کی 12نشستوں پر برتری حاصل ہے

1068484
پاکستان: ضمنی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے

پاکستان بھر میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کےتا حال موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج کے مطابق  حزب اقتدار پارٹی  تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلیوں کی 12نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔

مقامی ذراءع ابلاغ کے مطابق پشاور پی کے 78 کے 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق این پی کی امیدوار ثمر ہارون بلور 6826 ووٹ لے کر آگے جبکہ، تحریک انصاف کے محمد عرفان5314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں،پی پی 292 کے 20 پولنگ سٹیشنز نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے اویس لغاری 5 ہزار 305 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے مقصود لغاری 2 ہزار 878 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ،این اے 131 کے 28 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 4723 ووٹ لے کر آگے، پاکستان تحریک انصاف ہمایوں اختر خان 4593 ووٹ لے پیچھے ہیں۔

پی ایس 87 کے 13 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 1862 ووٹوں کیساتھ آگے، تحریک انصاف کے قادر گبول 1470لیکر پیچھے ،این اے 63 کے 19 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے منصور خان 3 ہزار 606 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے عقیل ملک 2 ہزار 474 ووٹ لے کر پیچھے،گوجرہ پی پی 118 کے 27 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آاد امیدوار بلال وڑائچ 3 ہزار 613 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرجبکہ تحریک انصاف کے اسد زمان 3 ہزار 290 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔نوشہرہ پی کے 64 کے 47 پولنگ سٹیشنزکے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے لیاقت خان خٹک 10 ہزار 531 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے محمد شاہد 4 ہزار 164 ووٹ کے لے پیچھے ہیں۔

این اے 60 کے 34 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راشد شفیق 7 ہزار 574 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے امیدوار 4 ہزار 135 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،این اے 53 کے 14 پولنگ سٹیشنز سے، تحریک انصاف کے علی نواز اعوان 2567 ووٹ لیکر آگے جبکہ اور مسلم لیگ ن کے وقار ممتاز 789 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پرہیں این اے 65 کے 184 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری سالک 34 ہزار 545 ووٹ لے کرپہلے جبکہ تحریک لبیک کے یعقوب سیفی 9 ہزار 992 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔

چیچہ وطنی پی پی 201 کے 25 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سید صمصام بخاری 6 ہزار 138 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ (ن) کے چودھری طفیل 4 ہزار 925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں،جہلم پی پی 27 کے 24 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک ا نصاف کے شاہ نواز 4 ہزار 76 ووٹ لے کرپہلے نمبر پرجبکہ مسلم لیگ (ن) کے ناصر محمود 3 ہزار 766 ووٹ لے کر پیچھے ہیں،حلقہ این اے 124 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی 393 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر رہے، تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان 234 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پرہیں،گجرات این اے 69 کے 32 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتا ئج کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مونس الٰہی 5 ہزار 660 ووٹ لے کرپہلے جبکہ ان کے مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمران ظفر 2 ہزار 353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔



متعللقہ خبریں