وزیر اعظم عمران خان کو جرمن چانسلرانجیلا مرکل کا فون، پاک جرمنی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی سطحوں پر باہمی مفاد کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

1060291
وزیر اعظم عمران خان  کو جرمن چانسلرانجیلا مرکل کا فون، پاک جرمنی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان کو جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی سطحوں پر باہمی مفاد کے امور پر مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 جرمن چانسلر نے وزیراعظم کو جرمنی کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے جرمن چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

 انہوں نے جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد میں وسیع البنیاد اور طویل المدتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا خواہش مند ہے، اس وقت یورپ میں جرمنی پاکستان کے ساتھ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والا ملک ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی اور آٹو موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیر اعظم اور جرمن چانسلر نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں جرمن چانسلر کو آگاہ کیا اور کہا کہ امن کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔

دریں اثنا جرمن چانسلر نے وزیر اعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔



متعللقہ خبریں