پاکستان سعودی عرب کو مزید اپنے قریب لانے میں کامیاب، سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا، سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

1053832
پاکستان سعودی عرب  کو مزید اپنے قریب لانے میں کامیاب،  سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے، سی پیک میں سعودی عرب تیسرا شراکت دار ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے ساتھی کے طور پر شراکت کی دعوت دی ہے جوپاکستان اور سعودی عرب کو مزید ایک دوسرے کے قریب لےآئے گی۔ 

سلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا، سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ عمران خان نےکہا کہ سعودیہ کی سیکیورٹی کا تحفظ پاکستان کی سیکیورٹی کا تحفظ ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سعودی عرب اب پاکستان میں براہِ راست سرمایہ کاری کرے گا، وزیرِ اعظم عمران خان کے اہم دورے کے بعد سعودی عرب سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی، سعودی عرب کو یقین دلایا کہ ان کے سیکورٹی معاملات میں مدد کریں گے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی یقین دلایا گیا کہ سعودی عرب مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، خادم الحرمین کی ہدایت پر ایک اعلیٰ مشاورتی کمیٹی قائم کی گئی ہے، اکتوبر کے پہلے ہفتے سعودی وزیرِ خزانہ، توانائی اور تاجر پاکستان آئیں گے۔

فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے حوالے سے بھی کہا کہ پاک امارات تعلقات میں چند سالوں سے سرد مہری تھی جو ختم ہو گئی، یو اے ای میں پاکستانیوں کے مسائل اور ویزے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ایرانی وزیرِ خارجہ پہلے تھے جو پاکستان آئے، سعودی عرب جانے سے یہ تاثر نہیں لیا جا سکتا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری ہے، ایران بھی ہمارا بہترین پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے، ایران سے تعلقات میں سرد مہری نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں