کلثوم نوازکی آخری رسومات میں شرکت کےلیےنوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن صفدرپیرول پررہا،جاتی امراءپہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے حکومت پنجاب کو نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر 5 دن کیلئے رہائی کی درخواست دی تھی

1047835
کلثوم نوازکی آخری رسومات میں شرکت کےلیےنوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن صفدرپیرول پررہا،جاتی امراءپہنچ گئے

حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے جنازہ میں شرکت کےلئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہا کر دیا ۔اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اُنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لے جایا گیا، جس کے بعد اُنہیں سخت سیکورٹی میں جاتی امراء پہنچادیا گیا۔

اس دوران جاتی امراءرہائش گاہ کو سب جیل کا درجہ حاصل رہے گا۔ سابق وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے حکومت پنجاب کو نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر 5 دن کیلئے رہائی کی درخواست دی تھی۔ اس درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 12 گھنٹے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔

اس موقع پر مریم نواز نے اپیل کی کہ قوم والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ والدہ کی زندگی کے آخری لمحات میں اُن کے ساتھ نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کی خبر کے بعد جیل میں رہنا بہت تکلیف دہ ہوگیا تھا۔

شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو 5 دن کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئیں۔ ان کی حالت دوبارہ انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا، بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 13 ماہ سے لندن کے ہارلےا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو سوا بارہ بجے لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر میں ادا کی جائے گی اور اس کے بعد ان کا جسد خاکی جمعہ کی صبح چھ بجے لاہور ایئر پورٹ لایا جائے گا۔

بدھ کی صبح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھابی کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہوں گئے ہیں۔

شہباز شریف نے ہوم سیکریٹری سے ان تینوں مجرمان کو پانچ دنوں کے لیے رہا کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم انہیں ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کے لیے ہی رہا کرنے کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ ان کی رہائی کا وقت جاتی عمرہ پہنچنے کے بعد شروع ہوگا۔

نامہ نگار کے مطابق اس دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جاتی عمرہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے پنجاب کابینہ کا ایک اجلاس بھی متوقع ہے جس میں پیرول کی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں