عارف علوی پاکستان کے صدر منتخب ،حلف اٹھا لیا

پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی نے آج  ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے

1045974
عارف علوی پاکستان کے صدر منتخب ،حلف اٹھا لیا

پاکستان کے 13 ویں صدر عارف علوی نے آج  ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیا۔ 

تقریب میں وزیر اعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیر، وفاقی وزراء اور سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

سینیٹ میں حزب اختلاف لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو تھے۔

 سبکدوش صدر ممنون حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 ایوان صدر ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں مہمانوں کی تواضع سادگی کے ساتھ چائے، بسکٹ سے کی گئی۔



متعللقہ خبریں