منی لانڈرنگ کیس: نواز شریف کی گرفتاری کے بعد بینکنگ کورٹ کا آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم

ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں رپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس سلسلے میں حسین لوائی ، طحہٰ رضا ، انور مجید  اور عبد الغنی  پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں

1034220
منی لانڈرنگ کیس:  نواز شریف کی  گرفتاری کے بعد  بینکنگ کورٹ کا آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم

بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں  ہونے والی سماعت  میں عدالت نے  مقدمے میں ملوث ،مفرور  ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا  ہے، فریال تالپور ضمانت  پر ہیں لہذا انہیں حراست میں نہیں لیا جائے گا۔

مقدمے میں شریک دیگر ملزمان میں نمرمجید،اسلم مسعود،عارف خان،نصیرعبداللہ حسین لوتھا،عدنان جاوید، عمیر،اقبال آرائیں ، اعظم وزیرخان،مصطفی ذوالقرنین ودیگرکےنام شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں رپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس سلسلے میں حسین لوائی ، طحہٰ رضا ، انور مجید  اور عبد الغنی  پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں،  اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبد الغنی کو گزشتہ روز ایف آئی اے کی کسٹڈی میں  اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری سمیت کیس میں نامزد دیگر 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔

اس سے قبل 12 جولائی کو سپریم کورٹ میں مبینہ جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نےحکم دیا تھا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کوالیکشن تک نہ بلایا جائے۔



متعللقہ خبریں