خیبرپختونخوااسمبلی کےنومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا، ایم ایم اے اور پی پی پی کا علامتی واک آوٹ

منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے گورنرنے آئین کے آرٹیکل 53 اور 127 کے تحت سردار اورنگزیب نلوٹھا کو پریذائیڈنگ افسرمقرر کیا جنہوں نے اسپیکر کی غیر موجودگی میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ نامزد اسپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں

1030984
خیبرپختونخوااسمبلی کےنومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا، ایم ایم اے اور پی پی پی کا علامتی واک آوٹ

خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، پریذائڈنگ افسر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے ارکان سے حلف لیا، ایوان نئے مہمانوں سے 76 دن بعد کھچا کھچ بھر گیا۔

منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے گورنر نے آئین کے آرٹیکل 53 اور 127 کے تحت سردار اورنگزیب نلوٹھا کو پریذائیڈنگ افسرمقرر کیا جنہوں نے اسپیکر کی غیر موجودگی میں نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ نامزد اسپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف پر بے پناہ اعتماد کیا ہے،تھوڑی دیر بعد اسپیکر کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اعلیٰ پر کوئی دھڑے بندی نہیں،اراکین صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ کا ہاتھ مضبوط کریں گے۔

اس سے قبل اراکین اور پارٹی ورکرز کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ محمودخان کا استقبال بھی کیا گیا۔

دوسری جانب متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اراکین نے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

ایم ایم اے اور پی پی پی کے اراکین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے نومںتخب اراکین نے پی ٹی آئی کے اراکین کے ہمراہ حلف برداری سے گریز کیا۔



متعللقہ خبریں