پاکستان: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا

رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ  میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے

1030673
پاکستان: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج کراچی میں ہو گا۔

کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ  میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے تاہم  چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی، شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد ، کرے گی۔

چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں 22 اگست بروز بدھ کو عید الضحیٰ منائی جائے گی۔



متعللقہ خبریں