عمران خان کا خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کپتان کا اعلان ، محمود خان خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ نامزد

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، پی ٹی آئی کے منشور پر من و عن عمل کریں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا

1028734
عمران خان  کا خیبرپختونخواہ کی ٹیم کے کپتان کا اعلان ،  محمود خان  خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ نامزد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے ماضی کی غیرمعمولی کارکردگی پر محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات آزادانہ منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوئے۔ مقامی اور بین الاقوامی مبصرین سمیت یورپی یونین اور فافن نے بھی الیکشن کو شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ جن نتائج پر اپوزیشن اعتراض کرے گی وہاں کے حلقے کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پی ٹی آئی نے صرف چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی لیکن مسلم لیگ نے ایسا نہ کیا۔

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، پی ٹی آئی کے منشور پر من و عن عمل کریں گے ۔

نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے تکمیل کےلیے رات دن کام کریں گے اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی پاس داری کریں گے اور پی ٹی آئی صوبے میں ماضی کی طرح اور بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

46 سالہ محمود خان کا تعلق سوات کے علاقے مٹہ سے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ 2013 میں سوات سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور بعد میں صوبائی کابینہ میں وزیر کھیل و ثقافت اور آبپاشی کے عہدے پر فائض رہے۔

حالیہ انتخابات میں سوات کے حلقہ پی کے نو سے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان نے اپنی ابتدائی تعلیم سوات اور پشاور کے تعلیمی اداروں سے حاصل کی اور بعد میں زرعی یونیورسٹی پشاور سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔

وزیراعلی کے عہدے کو حاصل کرنے کی ریس میں شامل دونوں امیدوار پرویز خٹک اور عاطف خان نے بھی محمود خان کی بحثیت وزیراعلی نامزدگی پر رضامندگی ظاہر کردی تھی۔

 



متعللقہ خبریں