عمران خان کی زیرقیادت اجلاس میں وفاق،خیبرپختونخواہ،پنجاب اوربلوچستان میں حکومت تشکیل دینے پر غور

پاکستان تحریک انصاف کو نومنتخب آزاد  ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب سے مزید تین منتخب ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے

1025159
عمران خان کی زیرقیادت اجلاس میں وفاق،خیبرپختونخواہ،پنجاب اوربلوچستان میں حکومت تشکیل دینے پر غور

عمران خان کی زیر صدارت  آج تحریک انصاف    کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں  شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین ، نعیم الحق، فیصل جاوید سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے امور پر غور ہو گا۔

علاوہ زیں  اتحاد میں شامل ہونے والے  آزاد امیدواروں  کے ساتھ مل کر نئی حکومت تشکیہل دینے کے تمام پہلووں کے ساتھ ساتھ ان کو حکومت  میں سونپے  جانے والے فرائض   کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج بنی گالہ میں ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کو نومنتخب آزاد  ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب سے مزید تین منتخب ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے مزید آزاد منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل کرلی ہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام آزاد اراکین کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں کہ ایسے وقت میں ساتھ دینے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں