گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر اور چلاس میں عسکریت پسندوں نے متعددگرلزاسکول تباہ کردیے

مقامی پولیس کے مطابق گلگت سے 130 کلومیٹر دور واقع چلاس شہر میں رات گئے ہونے والے دھماکوں میں دو گرلز پرائمری اسکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا ہے

1025277
گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر اور چلاس میں عسکریت پسندوں نے متعددگرلزاسکول تباہ کردیے
pakistan kiz ogrenci.jpg

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ملحق گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر اور چلاس میں مبینہ طور پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے خواتین کے متعدد اسکولوں کو آگ لگا کر اور بارودی مواد سے تباہ کر دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گلگت سے 130 کلومیٹر دور واقع چلاس شہر میں رات گئے ہونے والے دھماکوں میں دو گرلز پرائمری اسکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا ہے۔

ضلع دیامر کے نواحی علاقے داریل میں واقع آرمی پبلک اسکول میں آگ لگائی گئی جس سے تعلیمی ادارہ شدید متاثر ہوا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے مجموعی طور پر دونوں اضلاع کے مختلف دیہات میں خواتین کے 12 اسکولوں کو تبا ہ کردیا ہے۔

اسکولوں کو نذرِ آتش کرنے اور دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کے تمام واقعات جمعرات کی شب پیش آئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران دہشت گردی اور تشدد کے واقعات تواتر سے ہوئے ہیں۔ چند سال قبل عسکریت پسندوں نے یہاں سے متعدد غیر ملکی سیاحوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل بھی کردیا تھا۔



متعللقہ خبریں