عمران خان نےوفاقی حکومت تشکیل دینے کےلیےآزاد امیداروں سےرابطہ قائم کرلیا،حکومتی شرائط پربات چیت

تحریک انصاف نے  سادہ اکثریت اور مضبوط حکومت کے قیام کے لیے   آزاد امیدواروں اور دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے قریبی رابطہ قائم کررکھا ہے اور اپنے کئی ایک رہنماوں کو  آزاد امیداروں اور دیگر چھوٹی چھوٹی جماعتوں   کو قائل کرنے کے لیے ان کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے

1020844
عمران خان نےوفاقی حکومت تشکیل دینے کےلیےآزاد امیداروں سےرابطہ قائم کرلیا،حکومتی شرائط پربات چیت

پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 119 نشستیں جیتنے کے بعد اور آزاد امیداروں کو اپنے ساتھ ملانے کے بعد  نئی حکومت تشکیل دینے  کے واضح اشارے  دینا شروع کردیے ہیں تاہم اسے حکومت تشکیل دینے کے لیے  137 نشستوں کی ضرورت ہے۔

تحریک انصاف نے  سادہ اکثریت اور مضبوط حکومت کے قیام کے لیے   آزاد امیدواروں اور دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے قریبی رابطہ قائم کررکھا ہے اور اپنے کئی ایک رہنماوں کو  آزاد امیداروں اور دیگر چھوٹی چھوٹی جماعتوں   کو قائل کرنے کے لیے  ان کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے۔

تحریک انصاف کو  اپنے اتحاد میں شامل کرنے کے لیے  ، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان مسلم لیگ ق ، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کے متبادل موجود ہیں ۔

آزاد امیدوار3 دن میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، اس طرح تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں سمیت تمام اتحادیوں کی تعداد145 بنتی ہے جو سادہ اکثریت سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اب تک 63، پاکستان پیپلز پارٹی نے 40، متحدہ مجلس عمل نے 12، عوامی نیشنل پارٹی نے ایک اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں، اس طرح اپوزیشن جماعتوں کی مجموعی نشستوں کی تعداد 120 بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں