سیاسی رہنماوں نے کہا کہاں کہاں ووٹ استعمال کیے

صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کردیا

1019229
سیاسی  رہنماوں نے کہا کہاں کہاں ووٹ استعمال کیے

صدرمملکت ممنون حسین نے کراچی میں کلفٹن کےعلاقے کہکشاں کے گرین وچ کالج میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ووٹ ڈالا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نیب عدالت کے متنازع فیصلے کے باوجود گرفتاری دینے آئے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا چاہتی ہے، انشا اللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر شروع رکھیں گے بھاشا ڈیم اور سستے گھر بنائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سارے پاکستانی آج ووٹ ضرور ڈالیں، ووٹ ڈالنا آپ کا فرض ہے اور اپنے ملک کے لیے یہ فرض ادا کریں، اللہ نے جو موقع دیا ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں، میرے لیے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے گھر سے ضرور نکلیں۔



متعللقہ خبریں