کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں 31 افراد جان بحق

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر پولیس ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے قافلے کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ڈی آئی جی پولیس محفوظ رہے

1019187
کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں 31 افراد  جان بحق

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کےقریب زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار سمیت31افرادجاں بحق اور 30 افراد زخمی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ڈی آئی جی پولیس محفوظ رہے۔

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر پولیس ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے قافلے کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ڈی آئی جی پولیس محفوظ رہے۔

 تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائے پاس تعمیر نو کمپلیکس کے قریب ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے اس دوران سیاسی جماعتوں کے لگائے گئے کیمپوں میں ووٹرز میں شامل مشکوک موٹر سائیکل سوار کو سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کی غرض سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی اور جاں بحق افراد کو طبی مرکز پہنچارہے ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار شواہد جمع کررہے ہیں۔

ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے۔بظاہرا یسامعلوم ہوتا ہے کہ پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اسپتال ذرائع نے31افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، صورت حال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کیلئے لوگوں سے خون  دینے کی اپیل کی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین،  نگراں وزیر اعظم ناصر الملک اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے کوئٹہ دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت سامنے آئی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے دے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں