اسٹیبلشمنٹ شیخ رشید کو تگنی کا ناچ نچا رہی ہے، شیخ رشید مخمصےکا شکار، تمام اثاثہ کمپین پرلٹا چکے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے  ہائی کورٹ کی جانب سے  پیدا کردہ اس مخمصے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم  تو خرچہ کرچکے ہیں  اب الیکشن ہو یا نہ  ہوں اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے

1018036
اسٹیبلشمنٹ شیخ رشید کو تگنی کا ناچ نچا رہی ہے، شیخ رشید مخمصےکا شکار، تمام اثاثہ کمپین پرلٹا چکے

فرزندِ راولپنڈی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کو دہچکے  پر  دہچکہ لگ رہا ہے۔پہلے راولپنڈی  ہائی کورٹ نے   ان کی درخواست کو مسترد کردیا  تھا لیکن اب ان  کی درخواست  کو لاہور ہاِ ئی  کورٹ  نے سماعت کے لیے منظو ر کرلیا ہے۔  

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے  ہائی کورٹ کی جانب سے  پیدا کردہ اس مخمصے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم  تو خرچہ کرچکے ہیں  اب الیکشن ہو یا نہ  ہوں اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پر انتخاب ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ 

اس سے قبل  راولپنڈی ہائیکورٹ نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔

قبل ازیں این اے 60 میں الیکشن ملتوی کیےجانےکےخلاف شیخ رشید کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف دیا تھا کہ ایک امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا جبکہ راولپنڈی کے حلقے این اے 60 سے ن لیگ کے حنیف عباسی ، شیخ رشید کے مدمقابل تھے تاہم لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوگی جس پر درخواست گزار نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

سماعت کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے تو درخواست کی تھی کیس یہاں لگا دیں لیکن ہمارا کیس لاہور میں لگا دیا گیا ہے، ہمیں ابھی بتایا گیا ہے کہ سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔



متعللقہ خبریں