عمران خان لاہوراورپنجاب کی بازی جیتنےکےلیےآج پانچ مختلف معرکوں میں اپنے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم کا آج فائنل راؤنڈ ہے، جہاں امیدوار کے پاس اپنے ووٹر کو منانے کے لئے صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، اسی سلسلے میں عمران خان آج لاہور میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے

1017415
عمران خان لاہوراورپنجاب کی بازی جیتنےکےلیےآج پانچ مختلف معرکوں میں اپنے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے

پی ٹی آئی کے کے چیئرمین عمران خان آج ( پیر) کے روز پانچ حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی آج لاہور میں کھلاڑیوں کو لہو گرمائیں گے، اسی جلسے کے ساتھ وہ اپنی انتخابی مہم کے ساتھ اختتام کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم کا آج فائنل راؤنڈ ہے، جہاں امیدوار کے پاس اپنے ووٹر کو منانے کے لئے صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، اسی سلسلے میں عمران خان آج لاہور میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

تحر یک انصاف کے مطابقعمران خان  قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار اعجاز ڈیال،ڈاکٹر  یاسمینراشد،ظہیر عباس کھوکھر، شفقت محمود اور آخر میں اپنے انتخابی حلقہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کااختتام کریں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی انتخابی مہم کے  آخری دن آج لاہور میں 4 جلسے کریں گے، تمام امیدواروں کو بھرپور کمپین کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان شام ساڑھے 6 بجے این اے 128 اعجاز ڈیال کے حلقے میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے جس کے بعد 8 بجے این اے 125 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے حلقے میں خطاب کریں گے۔

ان دونوں جلسوں کے بعد عمران خان رات 9 بجے این اے 134 میں کارکنوں سے خطاب کریں گے اور آخر میں رات 10بجے اپنے حلقہ انتخاب این اے 131 میں جلسے میں انتخابی مہم کا اختتام کریں گے۔



متعللقہ خبریں