ہم نےعام انتخابات جیتنے کی بھرپورتیاری کرلی ہے، ماضی کےمقابلے میں ہماری پوزیشن بہت بہترہے: عمران خان

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  امیدوار، منشور اور سو روزہ پلان بہترین ہے، 60 فیصد امیدوار پی ٹی آئی جبکہ 40 فیصد نے دوسری جماعتیں چھوڑ کر پی ٹی آئی کا انتخاب کیا

1015261
ہم نےعام انتخابات جیتنے کی بھرپورتیاری کرلی ہے، ماضی کےمقابلے میں ہماری پوزیشن بہت بہترہے: عمران خان

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے رواں ماہ ہونے والے انتخابا ت  جیتنے کی تیاری کرلی ہے ،اس بار جتنی تیاری ہے ماضی میں کبھی نہیں تھی  ۔

 امیدوار، منشور اور سو روزہ پلان بہترین ہے، 60 فیصد امیدوار پی ٹی آئی جبکہ 40 فیصد نے دوسری جماعتیں چھوڑ کر پی ٹی آئی کا انتخاب کیا۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2014 میں دھرنے اور پھر پاناما پر ہر جگہ آواز اٹھائی، اس بار لوگ حقیقت سے آگاہ ہو کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، معاشی ترقی کے لیے ریاست کو مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا بجٹ بیلنس کر کےاور تجارت کو فروغ دے کر پاکستان غیرملکی مدد کے بغیر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا سپرپاور امریکا سے کٹ کر نہیں رہا جا سکتا ہے تاہم باہمی مفاد پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، اب دنیا میں چین اور روس جیسی سپرپاورز بھی ابھر رہی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، پھر بھی اس جنگ میں دھکیلا گیا، پاکستان نے بھاری معاشی نقصان اٹھایا، قبائلی علاقے تباہ ہوگئے۔ اب اگر ہزاروں امریکی فوجیوں اور جدیدہتھیاروں کے باوجود امریکا افغان جنگ میں ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے تو یہ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا افغان مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سیاسی استحکام ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں صرف دو چیزیں کروں گا ،میں ملک کے ادارے ٹھیک کروں گااور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا ، ہمارے اقتدار کے پہلے دن ہی بڑی کرپشن ختم ہوجائے گی ،یہ کرپشن ہے جو وزیراعظم اور وزراء کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں