صدر مملکت ممنون حسین صدر رجب طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے انقرہ میں

انقرہ کے ہوائی اڈے پر سفیر پاکستان محمد سائیریس سجاد قاضی،ڈپٹی گورنر انقرہ مرات سوئیلو، ڈپٹی میئر علی گیوکشین اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا

1008486
صدر مملکت ممنون حسین صدر رجب طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے انقرہ  میں

صدر مملکت ممنون حسین ترک صدر رجب طیب ایردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔انقرہ کے ہوائی اڈے پر سفیر پاکستان محمد سائیریس سجاد قاضی،ڈپٹی گورنر انقرہ مرات سوئیلو، ڈپٹی میئر علی گیوکشین اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دو بچوں نے صدر کو گلدستے پیش کیے۔ صدر رجب طیب اردوان (کل) پیر کو ترکی کی قومی اسمبلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔

حلف اٹھانے کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین کے علاوہ سترہ غیر ملکی سربراہان شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں