تحریک انصاف دودھروں میں تقسیم،جہانگیرترین ملتان میں شاہ محمودقریشی کی من مانیوں کی وجہ سےلندن روانہ

تحریک انصاف  میں دو دھروں  کے درمیان  پیدا ہونے والے شدید اختلافات  اور  جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات نظر انداز کیے جانے پر پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین فیملی کے ہمراہ لندن چلے گئے

1002305
تحریک انصاف دودھروں میں تقسیم،جہانگیرترین ملتان میں شاہ محمودقریشی کی من مانیوں کی وجہ سےلندن روانہ

تحریک انصاف، پارٹی کےاندر دھروں اور اختلافات کے باعث اپنی مقبولیت  کھوتی جا رہی ہے۔اگر عمران خان نے اندرونی اختلافات کو جلد ختم نہ کیا تو لازمی طور پر انتخابات کے وقت  پی ٹی آئی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس وقت تحریک انصاف کو دوسری پارٹیوں پر جو برتری حاصل ہے  وہ برتری عین انتخابات کے وقت  اس کی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکلنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔  

تحریک انصاف  میں دو دھروں  کے درمیان  پیدا ہونے والے شدید اختلافات  اور  جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات نظر انداز کیے جانے پر پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین فیملی کے ہمراہ لندن چلے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی، پارٹی کے دونوں سینیر رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات  بھی لگائے گئے۔

اطلاعات  کے مطابق  جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا ہے  کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔الیکشن مہم کے موقع پر ملک چھوڑ کرجانے سے متعلق سوال پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ وہ ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن گئے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دی تو اتوار کو واپس آجاؤں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 10 فیصد ٹکٹوں کی تقسیم کے مسائل ہیں، جنوبی پنجاب میں پارٹی کے نئے اصول پر پورا نہ اترنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹکٹ دینے کا فیصلہ خود کرتے ہیں، جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی گروپ کا ٹکٹ دینے سے کوئی تعلق نہیں، جنوبی پنجاب میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔



متعللقہ خبریں