پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کے بعد اب" بھوک مٹاو، پاکستان بچاو" کو منشور کا حصہ بنالیا

پیپلز پارٹی کے 76 صفحات پر مشتمل منشور دستاویز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سوچ کو بنیادی‘ مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ دستاویز کے ٹائٹیل پر پیپلز پارٹی کے پرچم اور انتخابی نشان کو چھاپا گیا ہے اور ٹائٹل کے ’’انرکور‘‘ پر پی پی پی کے رہنماؤں کی تصاویر ہیں

1002187
پیپلز پارٹی نے  روٹی کپڑا اور  مکان کے بعد  اب" بھوک مٹاو، پاکستان بچاو"   کو منشور کا حصہ بنالیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے آئندہ انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے آبی ذخائر کا بندوبست کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے 76 صفحات پر مشتمل منشور دستاویز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سوچ کو بنیادی‘ مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔ دستاویز کے ٹائٹیل پر پیپلز پارٹی کے پرچم اور انتخابی نشان کو چھاپا گیا ہے اور ٹائٹل کے ’’انرکور‘‘ پر پی پی پی کے رہنماؤں کی تصاویر ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا جاتا ہے کہ گذشتہ پانچ دہائیوں میں اس جماعت کا دسواں انتخابی منشور اسلام آباد میں والد اور دیگر اہم مرکزی قائدین کی موجودگی میں پیش کر دیا۔ ہمیشہ کی طرح ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لیے نئے وعدوں سے بھرپور ارسٹھ صفحات کی اس دستاویز میں جماعت نے چند ایسے اعلانات کیے ہیں جو شاید اس کے لیے وفا کرنے مشکل ہوں۔

نوجوان نسل کا حصہ ہونے کی وجہ سے اگرچہ بلاول خود تو پاکستان کے امیر ترین سیاستدانوں میں سے ایک ہیں لیکن ان کے دل میں نوجوانوں کا غم ضرور ہے۔ انہیں اپنے کاروبار یا منصوبے شروع کرنے سے زیادہ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔

اس نئے منشور کو ’بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان کو بچانا ہے‘ نام دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی آخری حکومت اندرونی دباؤ کے باوجود سزائے موت پر اس وقت لگی پابندی ختم کرنے کے خلاف رہی تھی۔ اب اس نے موقف میں نرمی لاتے ہوئے کہا ہے کہ جن جرائم پر سزائے موت مل سکتی ہے انہیں 27 سے کم کرنے کے لیے نظر ثانی کی جائے گی۔

، عالمی ماہرین نے 2031ءتک قحط سالی کے شکار ہونے کا عندیہ دیا ہے، ملک بھر میں خواتین کے لئے فوڈ سٹور کھولے جائیں گے، زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے اس میں اصلاحات لائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، کسانوں کو صنعتی کارکنوں کے مساوی درجہ دیا جائے گا، کسان کارڈ جاری کر کے کھادیں اور زرعی استعمال کی چیزیں سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی، غریب اور مزدور کیلئے علاج پروگرام، انصاف کی فراہمی، بھوک مٹاﺅ پروگرام جاری کیا جائے گا، غربت اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے، روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، طلبہ کو انٹرنشپ سیکورٹی دی جائے گی۔ انہوں نے جمعرات کو پریس کلب میں پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ نیئر حسین بخاری، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، عامر فدا پراچہ، لطیف اکبر، نذیرڈھوکی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔



متعللقہ خبریں