عمران خان نے دنیا بھر کے بوسیدہ لوٹوں کو ڈیجٹل روپ دے کر مارکیٹ میں پیش کردیا : خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ایک کرکے  نون لیگ اور  پیپلز پارٹی کے ایسے لوٹوں کو  جمع کیا ہے جو بوسیداہ ہوچکے تھے لیکن عمران خان نے انہیں ڈیجٹیل روپ دے  کر اور  ان  پر پالش کرتے ہوئے  عوام کے سامنے  جدید طرز کے  لوٹے پیش کیے ہیں

999087
عمران خان  نے دنیا  بھر  کے  بوسیدہ لوٹوں کو ڈیجٹل روپ دے کر مارکیٹ میں پیش کردیا : خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پوری دنیا کے لوٹے اکٹھے کر لیے۔

انہوں نے کہا  عمران خان نے ایک ایک کرکے  نون لیگ اور  پیپلز پارٹی کے ایسے لوٹوں کو  جمع کیا ہے جو بوسیداہ ہوچکے تھے لیکن عمران خان نے انہیں ڈیجٹیل روپ دے  کر اور  ان  پر پالش کرتے ہوئے  عوام کے سامنے  جدید طرز کے  لوٹے پیش کیے ہیں۔

سیالکوٹ شہر میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں اب کوئی خلائی مخلوق نہیں، البتہ لوٹا سیاست کے باعث بیت الخلائی مخلوق آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہوئی اور وہ عوامی فیصلے کےخلاف عدالتوں میں جاتے رہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پچھلے انتخابات کی طرح مسلم لیگ ن کے مخالفین آئندہ الیکشن میں بھی شکست سے دوچار ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں