پاکستان: چیف جسٹس عید کے دوسرے ہی دن فرائض کی ادائیگی میں مصروف، متعلقہ حکام کی طلبی

چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے عید کے دوسرے ہی دن خواجہ سراوں کے شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کا از خود نوٹس لے کر تمام اداروں کے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا

993774
پاکستان: چیف جسٹس عید کے دوسرے ہی دن فرائض کی ادائیگی میں مصروف، متعلقہ حکام کی طلبی

پاکستان کے چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے عید کے دوسرے ہی دن خواجہ سراوں کے شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کا از خود نوٹس لے کر تمام اداروں کے متعلقہ حکام کو کل طلب کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق از خود نوٹس کی سماعت کل صبح 11 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔

سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فاونٹین ہاوس کے دورہ کے موقع پر خواجہ سراوں نے چیف جسٹس سے شناختی کارڈ کے حصول  میں درپیش مشکلات سے متعلق اپیل کی تھی۔

اپیل کے جواب میں از خود  نوٹس لے کر چیف جسٹس نے کل چیف سیکرٹری پنجاب اور اخوت فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کو کل طلب کیا ہے۔



متعللقہ خبریں