قسمت کےدھنی خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم،عام انتخابات میں حصہ لینےکی راہ ہموار، میٹھایاں تقسیم

بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد خواجہ آصف دوبارہ انتخابات میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں

983595
قسمت کےدھنی خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم،عام انتخابات میں حصہ لینےکی راہ ہموار، میٹھایاں تقسیم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل منظور کرلی اور ان کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دے دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،  3 رکنی بینچ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی جانب سے نااہلی کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت کی اور دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد خواجہ آصف دوبارہ انتخابات میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے، رب العزت کا احسان اور مہربانیوں کا شمار نہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ نے فیصلے پر عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح  رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں برس 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اُس وقت کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

جس کے بعد خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 2 مئی کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔



متعللقہ خبریں